ابنا: مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے بعض باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دي ہے کہ قطر کے وزير اعظم شيخ حمد بن جاسم اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہيمي ، اور عرب ليگ کے سيکريٹري جنرل نبيل العربي سے ملاقات اور شام کے بارے ميں گفتگو کے لئے قاہرہ پہنچے تھے کہ اسي دوران يہ خبر عام ہوئي کہ توہين آميز فلم کي تياري ميں قطر کي مالي اعانت شامل تھي۔اس خبر کے عام ہونے کے بعد حکومت مصر نے قطر کے وزير اعظم سے کہا کہ اپني جان بچانے کے لئے جلد از جلد قاہرہ سے روانہ ہوجائيں۔ رپورٹ کے مطابق قطر کے وزير اعظم جو ايک ہوٹل ميں ٹھہرے تھے، خفيہ طورپر ہوٹل سے ہوائي اڈے پہنچے جہاں قطر کا ايک طيارہ ان کے انتظار ميں کھڑا تھا جس ميں بيٹھ کے وہ دوحہ روانہ ہوگئے۔بعض معتبر ذرائع نے رپورٹ دي ہے کہ قطر کے "النورالقابضہ" نامي ايک ادارے نے توہين آميز فلم کي تياري ميں مالي مدد کي ہے۔يہ ايسي حالت ميں ہے کہ اسلامي دنيا کے ديگر ملکوں کي طرح قطر ميں بھي ہزاروں فرزندان توحيد نے توہين آميز فلم کے خلاف مظاہرے کرکے امريکي فوجي اڈے بند کرنے، واشنگٹن سے قطر کے سفير کو واپس بلانے اور اپنے ملک سے امريکي سفير کو نکالنے کا مطالبہ کيا ہے۔ ...../169
16 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348404
توہين آميز فلم کي تياري ميں قطر کے شامل ہونے کي خبر نشر ہونے کے بعد قطر کے وزير اعظم قاہرہ سے بھاگ گئے / توہین رسالت پر قطری عوام کے احتجاجی مظاہرے! امریکی سفیر ملک بدر کرنے، امریکی اڈے بند کرنے اور قطری سفیر کو واشنگٹن سے واپس بلانے کا مطالبہ!